ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ،چین ،بھارت اور بنگلہ دیش میں دوڑ لگ گئی،یہ چیز ہمیں دے دو،پاکستان کو دھڑا دھڑ آرڈرملنے لگے

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب میں کپاس سنڈی فری ہونے کی وجہ سے پہلی چنائی سے قبل ہی دنیا بھر سے برآمد کے آڈر ملنے لگے، محققین نے دن رات کام کرکے پنجاب میں کپاس کو گلابی سنڈی کے حملہ سے محفوظ بنایا ، پنجاب کی کپاس تھرپس اور سفید مکھیسے بھی محفوظ ہے ۔ماہرین نے پنجاب میں کپاس کو سنڈی فری قرار دیا تو دنیا بھر کے کپاس کے تاجروں نے رابطے کرنا شروع کردئیے، پنجاب کی کپاس دنیا بھر میں مقبول ہونے لگی،

برآمدات کے آڈر ملنے سے کپاس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا، امریکہ ،چین ، بھارت اور بنگلہ دیش کے سرمایہ کار پاکستان کی معیاری کپاس خریدنے کے لئے رابطے کررہے ہیں، پنجاب کے کئی علاقوں میں کپاس کی پہلی چنائی شروع ہوگئی ہے ، محکمہ زراعت نے کپاس کو صاف ستھرے انداز میں چننے کے لئے خواتین کو تربیت فراہم کی ہے جس وجہ سے کپاس کی چنائی کا عمل احسن انداز میں جاری ہے جس سے صاف کپاس کی قیمت بھی زیادہ ملے گی۔کپاس کو زیادہ دیر تک گودام میں نہ رکھیں کیونکہ اس سے کپاس کی کوالٹی متاثر ہو تی ہے۔سڑک کے کنا رے کپاس کے ڈھیر نہیں لگانے چاہییں اور انہیں کھلا بھی نہیں چھوڑنا چاہیے تاکہ چنی ہو ئی پھٹی مٹی اور دوسری آلائشوں سے پاک رہ سکے۔ محکمہ زراعت کے افسران کھیتوں میں پیسٹ سکاؤٹنگ کرنے کے لئے کپاس کی فصلوں کا معائنہ کررہے ہیں اور جہاں بھی شکایت مل رہی ہے وہاں فوری ایکشن لیا جارہا ہے تاہم پنجاب میں کپاس کیڑوں کے حملے سے محفوظ ہے ،کپاس کو صرف سوتی کپڑے کے بو روں میں رکھیں اور سلائی کے لیے بھی سو تی ڈور استعمال کریں ۔ یادرہے پٹ سن کے بورے، پٹ سن کے سیبے اور پولی پر اپلین کے بو روں کا استعمال قانوناََ جرم اور قابلِ دست اندازی پولیس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…