کراچی(این این آئی) پاکستان میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ منافع کی بیرون ملک منتقلی نئے مالی سال کے آغاز پر تیز ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2017کے مہینے میں غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ 16کروڑ 40لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے دوران منافع کی منتقلی 14کروڑ 58لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس لحاظ سے سال بہ سال منافع کی منتقلی
ایک کروڑ 81لاکھ ڈالر تک زائد رہی۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2017کے دوران پاکستان میں 22کروڑ 26لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ جولائی کے مہینے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ 14کروڑ 19لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے حاصل شدہ منافع کی منتقلی 2کروڑ 20لاکھ ڈالر رہی۔جولائی 2016کے دوران ملک میں 8کروڑ 47لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری آئی تھی ۔