اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ایک ارب ڈالرسے کم کمانے والی کمپنیز میں 5 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل،نام جاری

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سالانہ ایک ارب ڈالر سے کم آمدنی کرنے والی ایشیائی کمپنیوں کی فہرست میں 5 پاکستانی کمپنیاں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔معروف امریکی جریدے فوربز کی جانب سے سال 2017 کی ایک ارب ڈالر سے کم کمانے والی 200 بہترین کمپنیز کی فہرست جاری کردی گئی۔فہرست میں پاکستان، ہندوستان، جاپان، چین، سنگاپور، جنوبی کوریا اور ملائیشیا سمیت 13 ممالک کی 200 کمپنیز جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

اس فہرست میں ان کمپنیز کو شامل کیا گیا جن کی کمائی، اثاثوں اور مصنوعات کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہوا تاہم اس فہرست میں صرف ان ہی کمپنیوں کو جگہ دی گئی، جن کی کمائی اور مارکیٹ ویلیو ایک ارب ڈالر سے کم رہی، 200 کمپنیز کی فہرست میں سب سے زیادہ کمپنیاں جاپان کی ہیں، جب کہ دوسرے نمبر پر چینی کمپنیاں ہیں۔فہرست میں شامل 200 کمپنیز میں سے 38 کمپنیاں جاپانی ہیں ٗچین، تائیوان اور ہانگ کانگ کی کمپنیز کی تعداد میں کمی ہوئی ٗ گزشتہ سال ان ممالک کی 130 کمپنیاں ایسی تھیں، جن کہ سالانہ کمائی ایک ارب ڈالر سے کم تھی۔ فہرست میں پاکستان کی 5 کمپنیاں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں ٗ گزشتہ برس اس فہرست میں پاکستان کی 7 کمپنیاں شامل تھیں، فہرست میں بھارت کی بھی کچھ کمپنیاں شامل کی گئی ہیں۔پاکستانی کمپنیز میں سب سے سرفہرست فارماسیوٹیکل کمپنی ’فیروز سنز‘ ہے ٗجو گزشتہ برس بھی اس فرہست میں شامل تھی، اس کمپنی نے سال بھر میں 2 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کمائے، اور اس کی مارکیٹ ویلیو 10 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے۔دوا ساز کمپنی سرلِ پاکستان نے بھی سال بھر میں ایک کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر کمائے، مگر اس کی مارکیٹ ویلیو 70 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔سیمنٹ انڈسٹری کیلئے تھیلے اور بیگ تیار کرنے والی کمپنی چیرت پیکیجنگ نے سال بھر میں 90 لاکھ امریکی ڈالر کمائے اور اس کی مارکیٹ ویلیو 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔مختلف گاڑیاں،

ٹرکیں اور بسیں بنانے والی کمپنی گندھارا انڈسٹریزنے 2017 کے دوران 70 لاکھ امریکی ڈالر کمائے، مگر اس کمپنی کی مارکیٹ ویلیو بھی 11 کروڑ 30 لاکھ تک ہے۔موٹر سائیکل ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والی ایگری آٹو انڈسٹری مینیو فیکچرز کمپنی بھی اس فہرست میں شامل ہے، اس کمپنی نے سال بھر میں صرف 70 لاکھ ڈالر کمائے، مگر اس کی مارکیٹ ویلیو بھی 10 کروڑ 50 لاکھ روپے تک ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…