کراچی ( این این آئی ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 45600،45700 ،45800اور 45900 کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید90 ارب16 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت111.20فیصد زائد جبکہ71.19 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث کاروبارکا آغازمنفی زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس445500 پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیرکی اطلاعات کی خبروں کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی، اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہو گئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 45940 کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔ تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 388.69 پوائنٹس اضافے سے 45917.90 پوائنٹس پر بند ہوا ۔منگل کو مجموعی طو رپر22 کروڑ35 لاکھ79ہزار 640 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو پیر کی نسبت11 کروڑ77 لاکھ23 ہزار شیئرززائد ہے ۔ مجموعی طور پر369 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے262 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،95 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید90 ارب16کروڑ79 لاکھ81 ہزار957 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 94 کھرب42ارب49 کروڑ26 لاکھ6ہزار713روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے منگل کوفلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،
جس کے حصص کی قیمت 133.00 روپے اضافے سے2888.00روپے اور جوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت37.92 روپے اضافے سے844.25 روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی خیبرٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت41.99 روپے کمی سے798.00 روپے اورواتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت22.62 روپے کمی سے2461.24 روپے پر بند ہوئی ۔منگل کو ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1 کروڑ64 لاکھ64ہزار 500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،
جس کے شیئرز کی قیمت55پیسے اضافے سے40.45 روپے اور ایزی گارڈنائن کی سرگرمیاں1کروڑ39 لاکھ42 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت30پیسے اضافے سے13.55 روپے ہو گئی ۔ منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس202.64 پوائنٹس اضافے سے 23956.13پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس885.65 پوائنٹس اضافے سے78407.24 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس307.82 پوائنٹس اضافے سے32235.17 پوائنٹس بند ہوا ۔