اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاروں کے مزید 21ارب سے زائد ڈوب گئے

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی ) سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی سے بھی گر گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 21 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ۔

کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 16.20 فیصد زائد جبکہ 54.78 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکمران خاندان کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے کے نتیجے میں مقامی سرمایہ کار گروپ بدھ کو بھی تذبذب کا شکار نظر آ ئے اور اپنے حصص اونے پونے داموں فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 43 ہزار 27 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔ تاہم حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز کی جانب سے نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی ، جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 43 ہزار 700 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 328.39 پوائنٹس کمی سے 43192.19 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ بدھ کو مجموعی طور پر 21 کروڑ 51 لاکھ 69 ہزار 722 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو منگل کی نسبت 3 کروڑ 2 ہزار 280 شیئرز زائد ہے ۔ مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 189 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں 21 ارب 4 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 396 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مجموعی مالیت گھٹ کر 90 کھرب 35 ارب 2 کروڑ 11 لاکھ 21 ہزار 132 روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت 71.86 روپے اضافے سے 2100.39 روپے اور آئس لینڈ کے حصص کی قیمت 43.76 روپے اضافے سے 920.75 روپے پر بند ہوئی ۔

نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 150 روپے کمی سے 6650.00 روپے اور ہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمت 63.39 روپے کمی سے 1300.01 روپے پر بند ہوئی ۔ بدھ کو کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں ایک کروڑ 99 لاکھ 24 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ۔ جس کے شیئرز کی قیمت 16پیسے اضافے سے 6.76 روپے اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں ایک کروڑ 47 لاکھ 66 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،

جس کے شیئرز کی قیمت 1.07 روپے اضافے سے 36.13 روپے پر بند ہوئی ۔ بدھ کو کے ایس سی 30 انڈیکس 152.32 پوائنٹس کمی سے 22747.03 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1178.79 پوائنٹس کمی سے 74151.52 پوائنٹس جبکہ کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس 74.81 پوائنٹس کمی سے 30874.18 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…