بیجنگ (آئی این پی) دو چینی کنسٹرکشن کمپنیا ملکر کمپوڈیا میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کریں گی ، ٹاور کی اونچائی 560میٹر اور 133منزلیں ہو گی ، اس کی تعمیر 5سال میں مکمل کی جائے گی۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی دو کنسٹرکشن کمپنیاں ملکر کمپوڈیا کے دارالحکومت پنوم پنا میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کریں گی یہ تاور پانچ سال کے عرصے میں تعمیر کیا جائے گا اس کی اونچائی 560میٹر اور منزلیں 133 ہونگی
اور اس ٹاور پر 2.7بلین ڈالر کی کثیر رقم خرچ ہو گی۔منصوبہ پنوم پنا کے امر ترین علاقےمیں شروع کیا جائے گا۔ اس میں مارکیٹس ، دفاتر رہایشی فلیٹ ، ہوٹل اور 4نیچے پارکنگ ایریا بھی ہو گا اور اس کا کل ایریا 1.5ملین مربع میٹر ہے اور یہ جنوبی ایشیا کا بلند تریں ٹاور ہو گا۔ واضع رہے دنیا کا موجودہ بلند ترین ٹاور ملائشیاء کاہے دارالحکومت کولالمپور میں پیٹرنز ٹاور ہے جس کی اونچائی 452میٹر اور 88منزلیں ہیں۔