منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

عرب و خلیجی ممالک کا بائیکاٹ،قطر میں وہ ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،عینی شاہدین کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(آئی این پی )سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر کے سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کے بعد قطر کا حمد بین الاقوامی ہوائی اڈہ ویران اور سنسان ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوحہ میں واقع حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندرونی مناظر کی تصاویر میں ہرطرف ہو کاعالم دیکھا جاسکتا ہے ۔سیاحت اور فضائی سفرسے معلق معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ

میں لندن سے دوحہ جانء والی قطری ایئرلائن کی پرعوز A380 کے اندرونی مناظر بھی جاری کیے ہیں۔ اس دیو قامت ہوائی جہاز کی بالائی منزل میں کوئی ایک مسافر بھی موجود نہیں تاہم نچلے حصے میں چند ایک مسافر دیکھے جاسکتے ہیں۔رپورٹ مرتب کنندہ الیکس ماشیراس بھی اسی پرواز میں دوحہ پہنچے۔ انہوں نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ وہ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سنسان حالت میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کہیں کوئی ایک مسافر بھی وہاں نہیں تھا۔ ہوائی اڈے پر صرف وہی افراد نظر آئے جو لندن سیان کے ہمراہ A380 پرواز کے ذریعے دوحہ پہنچے تھے یا جہاز کا عملہ تھا۔ اس کے سوال اور کوئی مسافر نہیں دیکھنے کو نہیں ملا۔ماشیراس کا کہنا ہیکہ وہ پلیٹ فارم پر پہنچے تو وہاں پراس وقدر خاموشی تھی کہ سوئی گرنے کی آواز بھی سنائی دیتی۔ماشیراس کا کہنا ہے کہ قبرصر کے لارنکا شہر اور دوحہ کے درمیان براہ راست پرواز نہیں کیونکہ قبرص جانے کے لیے قطری ہوائی جہازوں کو اردن اور یا سعودی عرب کی سمت سے جانا ہوتا، فی الحال ان دونوں ملکوں کی فضائی حدود قطری پروازوں کے لیے بند ہیں۔ویب سائیٹ کی رپورٹ کیمطابق ہوائی اڈے پرمسافروں کی رہ نمائی کے لیے لگی اسکرینوں پر منسوخ ہونے والی پروازوں بالخصوص قطر سے ابو ظہبی، مدینہ منورہ،جدہ کی پروازوں کی تفصیلات ہیں جب کہ دبئی کی پروازوں کا اسکرین پر کوئی تذکرہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…