ایک بٹ کوائن 5 تولے سونے سے بھی مہنگا

24  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بائیس مئی 2010 کو ایک ٹیکنالوجی ڈویلپر نے دو پیزا خریدنے کے لیے اس وقت بیشتر لوگوں کے لیے گمنام ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کے 10 ہزار یونٹس خرچ کیے تھے مگر آج اتنے بٹ کوائنز کی مالیت 2 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے۔

جیسا آپ کو معلوم ہے کہ موجودہ عہد ٹیکنالوجی کا قرار دیا جاتا ہے تو کیسے ممکن ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا بھی اپنی کرنسی سے محروم رہے اور اس کمی کو پورا کیا بٹ کوائن نے۔اب پہلی بار اس ڈیجیٹل کرنسی کے ایک یونٹ یا یوں کہہ لیں کہ ایک روپے کی قیمت 5 تولے سونے سے زیادہ ہوگئی ہے۔جی ہاں ایک بٹ کوائن 2185 ڈالرز کا ہوگیا جبکہ سونے کی قیمت 1320 ڈالرز فی اونس ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ سال مئی میں صرف 443 ڈالرز تھی اور ایک سال میں اتنا اضافہ حیران کن ہے۔یہ بٹ کوائن کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ اسے ڈیجیٹل گولڈ بھی قرار دیا جاتا ہے۔انٹرنیٹ کی اس کرنسی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات تو واضح نہیں جو کہ 2014 کے بعد تیزی سے گری تھیں۔مگر ایک ممکنہ وجہ امریکا میں اس کرنسی کی قبولیت کے حوالے سے مثبت ردعمل سامنے آنا ہوسکتا ہے، جبکہ جاپان میں اس کرنسی کے حوالے سے ایک بگ سامنے آنے کے بعد سے لوگوں نے اسے ذخیرہ کیا ہے جس سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔کسی حقیقی کرنسی کے مقابلے میں بٹ کوائنز ہر طرح کے ضابطوں یا حکومتی کنٹرول سے آزاد ہے اور اس کا استعمال بہت آسان ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…