لاہور(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہر قسم کی چھٹیوں پر 3ماہ تک پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ہر قسم کی چھٹیوں پر تین ماہ کے لئے پابندی عائد کرکے تمام ریجنل چیف کمشنر اور چیف کلکٹرز کو سرکلر جاری کردیا، ایف بی آر نے تیسرے کوارٹر کا بجٹ حساب پورے کرنے کے لئے کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروسز کے افسران کی چھٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آر نے ممبر ان لینڈ ریونیو
اور ممبر کسٹمز کو بھی سرکلر پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔سرکلر کے مطابق 30جون تک کسی افسر کوئی چھٹی نہیں ملے گی، ایکس پاکستان رخصت سمیت ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر میں ایک ہفتے میں دو چھٹیاں ہوتی ہیں اب اس میں سے بھی ایک چھٹی ختم کرنے کی تجویزپرغور کیا جارہا ہے۔ایف بی آر نے سرکلر پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا