ملتان(آئی این پی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2016۔17ء کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 92ارب 89کروڑروپے سے زائد رقم وصول کی ہے جس سے ریکوری کی شرح 100فیصد رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعودصلاح الدین کی خصوصی ہدایات پر صارفین کو کی جانے والی بلنگ کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور صارفین کے اطمینان اور تسلی کے
لئے بجلی بلوں پر میٹرریڈنگ کی درست تصاویر شائع کی جارہی ہیں جس سے نہ صرف اووربلنگ کی شکایات کا خاتمہ ہوگیا بلکہ ریکوری کے اہداف حاصل بھی ہورہے ہیں۔ میپکو ریجن کے 9آپریشن سرکلوں ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں گھریلو صارفین سے سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 92ارب 89کروڑروپے سے زائد رقم وصول کی گئی