پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

پرائز بانڈ میں انعام نہ نکلنے سے پریشان ہیں ؟

datetime 15  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پرائز بانڈ پر مسلسل انعامی رقم حاصل کرنے کا فارمولا راکٹ سائنس نہیں ہے بلکہ پرائز بانڈ ایک پورا کھیل ہے ۔بہرحال آسان سا فارمولا یہ ہے کہ پاکستان میں پرائز بانڈ کے دو سائیکل ہیں ۔ ایک چھوٹا سائیکل اور دوسرا بڑا سائیکل ۔ دونوں سائیکل تین تین ماہ کے ہیں ۔ مثال کے طور پر چھوٹے سائیکل میں 100 ، 200 اور 750 کے پرائز بانڈ ہیں ۔ پہلے مہینے 100 دوسرے 200 اور تیسرے مہینے 750 والا

بانڈ نکلتا ہے اور چوتھے مہینے پھر 100 والے کی قرعہ اندازی ہوتی ہے ۔ یہ سائیکل اسی ترتیب سے چلتا رہتا ہے ۔ دوسرے سائیکل کا آغاز 1500 والے بانڈ سے ہوتا ہے اور یہ بھی تین ماہ کا سائیکل ہے ۔ جس ماہ 100 والا بانڈ نکلے گا اسی ماہ 1500 والا بانڈ نکلے گا ۔ بڑا سائیکل مہینے کے آغاز میں جبکہ چھوٹا سائیکل مہینے کے وسط میں چلتا ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ پرائز بانڈ کیسے نکلتا ہے ؟۔ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوتی ہے لیکن یہ قرعہ اندازی ایک ترتیب سے چلتی ہے ۔ مثال کے طور پر آپ 100 روپے کا ایک پرائز بانڈ خرید کر رکھ لیں ۔ اب اگر آپ کی قسمت ہوئی تو شاید زندگی میں کبھی اس پر انعام نکل آئے ۔ انعام کیسے حاصل کیا جاتا ہے ؟ مثال کے طور پر میں اس کھیل کا حصہ ہوں تو میں قرعہ اندازی سے 4 دن قبل 100 روپے کے پرائز بانڈ کی پوری سیریل خرید لوں گا۔ یعنی 1 سے 100 تک ایک ترتیب سے نمبروں والی سیریل اٹھا لیتا ہوں تو اس میں چانس بہت بڑھ جاتا ہے کہ میرا انعام نکل آئے گا ۔ اگر میں 1 سے 1000 تک کی ایک مسلسل سیریل خرید لیتا ہوں تو اس میں ایک انعام تو 100 فیصدی ہے لیکن ایک سے زیادہ انعامات بھی نکل آئیں گے ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…