جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

ٹرین میں لاہور سے راولپنڈی صرف ڈھائی گھنٹے میں،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت کراچی سے لے کر طورخم تک ریلوے لائنوں کی اپ گریڈیشن کے بعد مسافرٹرینوں کی تعداد 32سے بڑھ کر پونے دو سو کے قریب ہو جائے گی، کراچی سے لاہور سفر کا دورانیہ بارہ گھنٹے اور لاہور سے راولپنڈی اڑھائی گھنٹے رہ جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں سی پیک کے تحت ریلوے لائنوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے

اعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں چیئر پرسن ریلویز محترمہ پروین آغا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور اور سی پیک ٹیم لیڈر محمد اشفاق خٹک سمیت اعلی افسران نے شرکت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل ہو چکی اور اب ہم چینی ماہرین کو ادائیگی کے مرحلے میں ہیں۔ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے بعد پاکستان ریلویز کے ٹریک کی ڈیزائن سپیڈ بھی سو کلو میٹر سے بڑھ کر ایک سو ساٹھ کلومیٹر ہو جائے گی اور پاکستان کے شہریوں کو ماضی کے مقابلے میں بہترین ،تیز رفتار،محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کی آنکھوں میں سی پیک کانٹے کی طرح کھٹک رہاہے مگر ان سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے بعد پاکستان ریلویز کے ٹریک کی ڈیزائن سپیڈ بھی سو کلو میٹر سے بڑھ کر ایک سو ساٹھ کلومیٹر ہو جائے گی اور پاکستان کے شہریوں کو ماضی کے مقابلے میں بہترین ،تیز رفتار،محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی پیپلز کانگریس کے ترجمان نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ بھارت سمیت پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک سبوتاز نہیں کرنے دیں گے اور ہم اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ریلوے میں ایک نئے دور کے آغاز کے لئے دن رات محنت کریں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…