جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دفاعی صنعت میں نئی تاریخ رقم،پاکستان کون سا خطرناک ترین ہتھیاربنارہاہے؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے 1500 ٹن وزنی اور 95 میٹر لمبے بحری جہاز کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے تعاون سے تیار ہونے والے جہاز کا وزن 1500 ٹن جبکہ اس کی لمبائی 95 میٹر ہے۔

بحری جہاز کو جدید اسلحے اور خود کار دفاعی سامان سے لیس کیا جائے گا، 26 نوٹیکل مائیل کی رفتار سے سفر کرنے والا میری ٹائم پیٹرول ویزل جہاز کھلے پانیوں میں گشت، سیکیورٹی آپریشن، ریسکیو اور سی پیک کی حفاظت پر مامور ہوگا۔اس حوالے سے کراچی شپ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ سی پیک ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اس لئے میری ٹائم سیکیورٹی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دفاعی پیداوار کے اخراجات پورے کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور نئی شپ یارڈ کا قیام بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ کے ایم ڈی رئیر ایڈمرل ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم کیلئے 6 جہاز تیار کئے جارہے ہیں جن میں 2 جہاز چین میں تیار ہوکر پاکستان پہنچ چکے ہیں جب کہ 4 کراچی شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے تیار کئے جائیں گے۔ یہ جہاز پاکستان کے معاشی زون اور سمندر کی سیکیورٹی کے لئے مددگار اور معاون ثابت ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…