پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے کینیڈین امیگریشن ، کینیڈا کے ہائی کمشنر نے اہم اعلان کردیا

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری جان کالڈروڈ نے کہا ہے کہ کینیڈا کے تاجروں کے لئے پاکستان میں بے تحاشہ تجارتی مواقع موجود ہیں، ملکی تعمیر وترقی کے لئے پاکستان سمیت دیگر اقوام کے لئے کینیڈین امیگریشن کے دروازے کھلے رہیں گے، کینیڈا پولیو کے خاتمے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پاکستان کی مدد کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو تحقیقی مرکز برائے اطلاقی معاشیات، جامعہ کراچی میں کینیڈا کی معاشی ترقی کے موضوع پر منعقدہ اپنے ایک لیکچر کے دوران کیا۔ اس موقع پرتحقیقی مرکز برائے اطلاقی معاشیات، جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ خلیل سمیت اساتذہ، محقیقین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔پیری جان کالڈروڈ نے کہا کہ کینیڈا پولیو کے خاتمے، پرائمری ٹیچرز تربیتی پروگرام، خواتین کی معاشی خودمختاری کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی اور جمہوری اداروں اورسول سوسائٹی کے استحکام سے فروغِ جمہوریت کے پروگرام سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پاکستان کی مدد کررہا ہے، تعلیمی وظائف کا اجراء بھی ان پروگرام کا حصہ ہے، انھوں نے کہا سرکاری سطح پر مناسب تعلیم کی فراہمی کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، کینیڈا میں 90 فیصد بچے سرکاری اسکولوں سے تعلیم حاصل کرتے ہیں، انھوں نے کہا کینیڈا کے تاجروں کے لئے پاکستان میں زراعت، توانائی، معلومات، ابلاغ، جنگلات کی مصنوعات، ریلوے، صحت و تعلیم کے میدان میں بے تحاشہ تجارتی مواقع موجود ہیں،

انھوں نے کہا گزشتہ سال پاکستان اور کینیڈا کے درمیاں ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی تجارت ہوئی تھی۔ اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ خلیل نے کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری جان کالڈروڈ کو خوش آمید کہا اور تحقیقی مرکز برائے اطلاقی معاشیات، جامعہ کراچی کی تاریخ اور کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…