کراچی(آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 50 ہزار 886 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری جم کر جاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ شئیرز کی مالیت 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے
دوران مارکیٹ نے 50 ہزار 886 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھوا۔ سال 2016 میں پاکستان سٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کے بہترین حصص بازاروں میں ہوا جبکہ ایشیا کی نمبر ون مارکیٹ قرار پائی،، تجزیہ کاروں کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بدولت سٹیل اور سیمنٹ کی مانگ میں اضافے سے سٹاک مارکیٹ میں یہ دونوں سیکٹر اچھا پرفارم کر رہے ہیں جبکہ کمپنیوں کے اچھے نتائج بھی انویسٹزز کو پاکستان سٹاک مارکیٹ کی طرف راغب کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔