بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ،اب صارفین بھی بجلی بناکربیچیں گے،15 صارفین کو لائسنس جاری

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نیپرا نے سولر پینلز کی مدد سے بجلی بنا کر لیسکو کو فروخت کرنے کیلئے 15 صارفین کو لائسنس جاری کر دیئے، 35صارفین نے مجموعی طور پر 1087.8کلو واٹ بجلی کی فروخت کیلئے لائسنسوں کے حصول کے لئے درخواست جمع کرا ئیں

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین بجلی بنا کر لیسکو کو فروخت کر سکیں گے، نیپرا نے سولر پینلز سے بجلی بنانے کے لئے 15لیسکو صارفین کو لائسنس جاری کر دیئے ہیں، صارفین اضافی سولر بجلی بنا کر کمپنی کو فروخت بھی کر سکیں گے اور بجلی بنانے والے صارفین کو کمپنی بلوں کی مد میں ادائیگی کرے گی۔دستاویزات کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس سمیت 35 صارفین نے لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔ وزیر اعلی ہاؤس سے سسٹم نیٹ ورک ایڈ منسٹریٹر محمد سجاد کی طرف سے 3 کلو واٹ بجلی کی پیداوار کرنے کی درخواست دی گئی ہے جبکہ نشاط گروپ آف انڈسٹریز نے سب سے زیادہ 450 کلو واٹ کا لائسنس لینے کی درخواست دی۔ سابق لیسکو چیف راؤ ضمیرالدین نے بھی 5کلو واٹ بجلی بنانے کا لائسنس حاصل کیا ہے ۔ اسی طرح بیکن ہاؤس کینال سائیڈ کیمپس نے 10 کلو واٹ بجلی بنانے کی درخواست دی ہے۔نیپرانے 15صارفین کو باضابطہ لائسنس جاری کر دئیے ہیں جبکہ باقی درخواستوں پر پراسس جاری ہے ۔سکائی پاور اور لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں پینلز کی تنصیب کر کے بجلی بنانے کا عمل شروع ہو گیا ہے، دونوں مقامات پر مجموعی طور پر 152کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ کی بنیاد پر سولر بجلی بنانے کا آغاز کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…