کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھرمیں سونے کی قیمت 150 روپے کمی سے 50 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1 ڈالر فی اونس کمی دیکھنے میں آئی اور نئی قیمت 1212 ڈالر فی اونس رہی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی
جس کی وجہ سے ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے کمی سے 50 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔