منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 50 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کا نیا ریکارڈ

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )کاروباری ہفتے کے دوسرے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 173 پوائنٹس اضافے کے بعد 50 ہزار 49 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر آئل، کیمیکل، فرٹیلائزرز اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹرن اوور مثبت دکھائی دیا تاہم کاروباری افراد کی جانب سے شیئرز کی فروخت میں

 

اضافے کی وجہ سے سیلنگ پریشر بڑھ گیا اور بعدازاں 233 پوائنٹس تنزلی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس کم ہوکر 49 ہزار 930 کی سطح پر آگیا۔ یاد رہے کہ چینی کنسورشیم نے گزشتہ برس دسمبر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص خریدے تھے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 40 فیصد شیئرز کی فروخت کے لیے عالمی سرمایہ کاروں سے بولیاں طلب کی تھیں اور چینی کنسورشیم نے 28 روپے فی شیئر کے حساب سے سب سے زیادہ بولی دی تھی، جس کا تخمینہ 85 کروڑ ڈالر یا 8 ارب 96 کروڑ روپے لگایا گیا۔ رواں ماہ اس خریداری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی، اس موقع پر وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور شنگھائی کنسورشیم کے درمیان معاہدے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو عالمی سطح پر پہچان مل چکی ہے اور عالمی ادارے پاکستانی منڈیوں کی بہتری کے معترف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…