منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

محبت اور وفاداری کی انوکھی مثال قائم،سعودی فضائی کمپنی کی فلپائنی میزبان مرنے سے قبل آخری خواہش پرعملدرآمد کردیاگیا

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض/منیلا(آئی این پی)سعودی عرب کی فضائی کمپنی کی فلپائنی فضائی میزبان کو اس کی وصیت کے مطابق کمپنی کے سرکاری یونیفارم میں سپرد خاک کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایئر ہوسٹس فرنینڈس کچھ عرصہ قبل لوکیمیا نامی کینسر کا شکار ہوئی تھی۔ اس سے قبل وہ کئی سال تک سعودی ایئرلائن میں فضائی میزبان کے طورپر کام کرتی رہی ہے۔

 

کینسرکی تشخیص کے بعد اسے علاج کے لیے سپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران اس نے وصیت کی تھی کہ اگر وہ فوت ہوجائے تو اسے سعودی ایئرلائن کے یونیفارم میں دفن کیا جائے۔ فریننڈس کے اہل خانہ نے بتایا کہ فضائی میزبان کے طور پر خدمات انجام دینے والی دوشیزہ انتقال کرگئی تھی اور اسے اس کی وصیت کے مطابق سعودی ایئرلائن کے یونیفارم میں سپرد خاک کیا گیا۔سعودی ایئرلائن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے تعلقات عامہ عبدالرحمان الفہد نے فریننڈس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور اس کی سعودی ایئرلائن کے ساتھ محبت اور وفاداری کے جذبے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ce5967cd-6055-437f-9491-de44b341604d_16x9_600x338

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…