اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کوواجبات کی عدم ادائیگی پرسعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازیں بندکرنے دھمکی دیدی ہے،سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دھمکی کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے واجبات کی مدمیں 2ارب 20کروڑ روپے اداکرنے کافیصلہ کرلیاہے تاکہ سعودی عرب میں پی آئی اے کی پروازیں متاثرنہ ہوں ۔ایک پاکستانی خبررساں ادارے کے ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن نے ان واجبات کے علاوہ بھی سود کی مدمیں بھی رواں سال کے جون میں 25ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں
جبکہ وفاقی حکومت سے بھی 15ارب روپے سے زائدکاقرضہ قومی ائرلائن کے ذمے ہے ۔حکومتی دستاویزات کے مطابق پی آئی اے نے ایک این جی اوکو بھی سوا4ارب روپے سے زائد کاقرضہ سود سمیت اداکرناہے ۔