جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹیل ملز کافیصلہ ہوگیا،حکومت کا حیرت انگیز اعلان

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آ ئی این پی ) نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کو تیس سال کی لیز پر دینے کی منظوری دے دی ۔نجکا ری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیرعمر نے کہاہے کہ2 کمپنیاں پاکستان اسٹیل کو لیز پر لینے کو تیار ہیں،پاکستان اسٹیل ملزکو لیز پر دینے کا فیصلہ خریدار نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا،نج کاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی منظوری دی ،پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی نجکاری دے گی،بورڈ نے پاکستان انشورنس کمپنی کی نجکاری کی بھی منظوری دی،پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نج کاری کی بھی منظوری دی گئی،کابینہ کمیٹی نج کاری کا اجلاس آئندہ پیر کو ہوگا،

کابینہ کمیٹی کو پاکستان اسٹیل لیز پر دینے کی سمری دی جائے گی،اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی نجی کاری دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نج کاری بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ منگل کو چئیرمین نج کا ری کمیشن محمد زبیر کی صدارت میں نج کاری بورڈ کا اجلاس ہو ا۔ نج کاری کمیشن کے حکام کے مطا بق پاکستان اسٹیل ملز کو تیس سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا حتمی فیصلہ کابینہ کی نج کاری کمیٹی کرے گی۔ نج کاری بورڈ نے ایس ایم ای بینک کی نج کاری کی منظوری بھی دے دی۔حکومت پاکستان، سٹیل ملز اور نئے سرمایا کار کے درمیان کنسیشنری معاہدہ ہو گا۔کوئی اثاثہ فروخت نہیں کیا جا سکے۔ صرف مشینری ہی ہینڈاوور کی جا سکے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…