پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سی پیک منصوبے کے تحت کونسے تین منصوبے شروع کر دیئے گئے ، حکومت نے عوام کو شاندار خوشخبری سناد دی

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 2018ء تک خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں‘ سی پیک کے تحت ریلوے کے تین منصوبے شروع کئے گئے ہیں‘ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو سی پیک میں شامل کرانے کے لئے کوشاں ہیں‘ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے لئے سندھ حکومت سے مکمل تعاون کرینگے‘ اورنج لائن مکمل طور پر پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ایم ایل ایل ون کو اہم منصوبہ قرار دیا ہے اورنج لائن مکمل طور پر پنجاب حکومت کا منصوبہ ہ ے۔ کراچی سرکلر ریلوے پرانا منصوبہ ہے اس پر بھی کام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا رویہ مثبت تھا۔ راچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے معاونت کرینگے۔ وفاقی حہکومت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو سی پیک میں شامل کرانے کے لئے کوشاں ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ سرکلر ریلوے کو توسیع دیکر سھابیجی تک بڑھایا جائے گا۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے لئے سندھ حکومت سے مکمل تعاون کرینگے۔ کراچی سرکلر ریلوے کے 35سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ منصوبے سے متعلق وفاق اور سندھ میں مفاہمت ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ماس ٹرانزٹ منصوبے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رویہ بھی مچبت رہا۔ نوشہرہ‘ مردان‘ چارسدہ‘ درگئی کے سیکشنز کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ 2018 تک خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ حویلیاں کو چین سے ملانے کا منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے۔ ورکنگ گروپس بنا دیئے گئے ہیں رواں ماہ بات چیت شروع ہوجائے گی۔ سی پیک کے تحت ریلوے کے تین منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…