پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سال 2016کے اختتام پر ہر پاکستانی کتنے لاکھ روپے کا مقروض ہے ؟ جان کر آپ کو حکومتی پالیسیوں پر شدید غصہ آئے گا

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تازہ ترین معاشی رپورٹس کے مطابق سال 2016 میں حکومتی اخراجات اور شاہ خرچیوں سے قرضے کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور اب ہر پاکستانی اوسطا 1 لاکھ 15 ہزار 911 روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔ پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں سال کے دوران 26 کھرب 90 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے واجب الادا قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 233 کھرب 89 ارب 60 کروڑ روپے ہو گیا ان میں بیرونی قرضے اور واجبات 78 کھرب 14 ارب 20 کروڑ روپے ہیں۔
سال کے دوران صرف وفاقی حکومت کے اندرونی قرضے 14 کھرب 31 ارب 40 کروڑ روپے کے اضافے سے 140 کھرب 89 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئے جبکہ آئی ایم ایف کا قرض شامل کر کے بیرونی قرضوں کا حجم 6 کھرب روپے کے اضافے سے 62 کھرب 20 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔اس دوران حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کے اندرونی اور بیرونی قرضے 1 کھرب 19 ارب روپے کے اضافے سے 8 کھرب 72 ارب روپے سے تجاوز کر گئے جبکہ نجی شعبے کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 121 ارب روپے کے اضافے سے 6 کھرب 83 ارب روپے ہو گیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالات یہی رہے تو پاکستانی معیشت کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…