لاہور(این این آئی ) پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کی سہولیات میں مزید اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس میں مسافروں کو ٹرین میں سوارہونے سے لیکرآخری منزل پر پہنچنے تک تمام متعلقہ ضروری معلومات کی فراہمی اور خصوصی ہدایات ایک خودکارنظام کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر محمدجاوید انور نے ریلوے ہیڈ کواٹرز آفس لاہور میں ایک نجی کمپنی کی طرف سے ٹرینوں میں جی پی ایس اور ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب متعارف کروانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ سسٹم لاہور سے راولپنڈی۔پشاور چلنے والی ٹرینوں میں نصب کیا جائے گا۔
جس میں مسافروں کو دوران سفر دعائے سفر ،سٹیشنوں کی اناؤنسمنٹ اور ٹرین کی سپیڈ، کوچ میں لگائی جانے والی ایل ای ڈی کے ذریعے سنائی اور دکھائی بھی جا سکے گی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرریلویز محمد جاوید انور ، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصود النبی،چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمودحسن، چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمید رازی، چیف کمرشل منیجرفسیلیٹیشن یونس رحمان، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی فہد رحمان سمیت ریلوے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
’’اب آئے گا سفر کا مزہ ‘‘ پاکستان ریلوے نے شاندار تبدیلی کر دی
29
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں