ریاض (آن لائن) سعودی حکومت نے اپنی کرنسی تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا، جس کے بعد سعودی عرب میں نئے کرنسی نوٹ 13 دسمبر کو متعارف کرائیں جائیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں 13دسمبر کو نئے کرنسی نوٹ متعارف کرا ئے جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے نوٹوں کو متعارف کروانے کے لئے سعودی عرب مانیٹری اتھارٹی کے ہیڈ کواٹرز میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔
نئے کرنسی نوٹوں میں استعمال کی جانے والی دھاتی تار، لوگو، تصاویر اور ان کی بناوٹ میں استعمال کئے جانے والے کاغذ کے متعلق تفصیل سے بتایا جائے گا۔مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں پر مکہ، مدینہ کی عظیم مساجد اور مختلف یادگار عمارات کی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں، جس سے سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کی عکاسی ظاہر ہوگی۔
سعودی عرب نے اپنی کرنسی تبدیل کرلی، نئے نوٹوں پر تصاویر کس کی ہو ں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
9
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں