اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

ٹرانسپورٹ کے نظام پرغیرضروری تنقید

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے کہ کچھ افراد عوامی سہولتوں کے منصوبوں پرتنقید کرکے اپناقدبڑاکرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔موجودہ صورتحال کوہی مدنظررکھاجائے ۔مثال کے طورپرہمیں یہ کہاجائے کہ انگریزی لفظ pپرتین بڑی باتیں بنائیں توہم پاکستان ،پالیٹکس اورپراگریس لکھیں گے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لیکن کے بارے میں کچھ اورکہاجائے تویہ ہمارے لئے مشکل ہوگا۔ہمیں سیاست سے بالاترہوکرپاکستان کودیکھناچاہیے ،ہمیں سیاست کوترقی سے دوررکھناچاہیے ۔پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اگرہم اس کوسیاسی رنگ دیناچھوڑدیں ۔

ہرمعاملے کوسیاسی رنگ دینے سے کئی منصوبوں کی ترقی کے ثمرات ضائع ہوجاتے ہیں اورپاکستان میں ایسی ہی تنقید بعض اوقات کئی مسائل پیداہورہے ہیں جب بھی وفاقی حکومت عوام کی فلاح کےلئے کوئی منصوبہ شروع کرنے کی تیاری کرتی ہے تودوسر ی جماعتوں کی طرف سے اس منصوبے کوشروع کرنے سے پہلے ہی تنقید شروع ہوجاتی ہے اوراپنے موقف درست ثابت کرنے کےلئے یہ جماعتیں ہزاروں دلائل ڈھونڈلیتی ہیں ۔
ٹرانسپورٹ کاپنجاب اورسندھ میں ایک بڑامسئلہ ہے مجھے یادہے کہ جب کبھی ہم والوبسوں ،ویگینوں میں پنجاب اورسندھ میں سفرکریں توسفراتنامشکل ہوتاہے کہ ہم سفرکرنے سے ہی اکتاجاتے ہیں لیکن دوسری طرف جب سیاسی جماعتوں کودیکھتے ہیں تووہ حکومت کے سفری سہولیات کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں کونتقید کانشانہ بنارہے ہوتے ہیں ۔اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں کے پاس سفری سہولتیں ہیں جبکہ عام لوگوں کے پاس ایسی سہولتیں میسرنہیں ہیں ۔

گزشتہ روزمیرے ایک کزن نے مجھے کہاکہ ہمیںبہت افسوس ہورہاہے کہ حکومت ناظم آبادفلائی اوورکوگرارہی ہے جس سے گرین بیلٹ کونقصان ہوگایہ میراوہی کزن ہے جوکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کوہمیشہ تنقید کانشانہ بناتانظرآتاہے اوروہ کراچی میں فلائی اوورزنہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات کاذکرکررہاہوتاہے ۔

اس لئے میں نے اندازہ لگایاکہ حکومت کوکچھ وقت دیناچاہیے کہ وہ عوام کوسہولتیں فراہم کرنے کےلئےبہترطورپرکام کرسکے جبکہ اس حکومت کےلئے ضروری نہیں ہے کہ وہ عوامی فلاح کے منصوبوں پرکسی سے منظوری لے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…