جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ،اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100انڈیکس 43310پوائنٹس کی انتہائی بلند سطح کو چھونے کے بعد43270پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں30ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی میں پی ایس ایکس کے 40 فیصد حصص فروخت کئے جانے اور چینی ، امریکی ، برطانوی مالیاتی اداروں اور فنڈز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص خریدنے میں اظہار دلچسپی کی خبروں پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب نظر آ رہا ہے تاہم 43ہزار پوائنٹس کی سطح پر تکینکی کریکشن کے خدشات بھی پائے جاتے ہیں جس کے سبب مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہے، نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی مارکیٹ درست سمت کا تعین کر ے گی ۔
گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کاآغازتیزی کے ساتھ ہوااورصرف تین کاروباری دنوں میں انڈیکس میں709.58پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم2روزی مندی میں انڈیکس438.34پوائنٹس گھٹ گیا۔گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی آنے سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس43300پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس42500پوائنٹس کی کم ترین سطح پربھی دیکھاگیاتھا۔
ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس43000،43100اور43200پوائنٹس کی تین بالائی حدعبورکرگیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں271.24پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس42999.66پوائنٹس سے بڑھ کر43270.90پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس21.63پوائنٹس کے اضافے سے23166.85پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29724.21پوائنٹس کے اضافے سے29944.55پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں30ارب66کروڑ72لاکھ98ہزار485روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا
جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم87کھرب57ارب97کروڑ33لاکھ53ہزار215روپے سے بڑھ کر87کھرب88ارب64کروڑ6لاکھ51ہزار700روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ58کروڑ52لاکھ14ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین37کروڑ49لاکھ59ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو12ارب روپے تک محدودرہی ۔
گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر2119کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے1009کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،1040میں اور70کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے لوٹے کیمیکل،میڈیاٹائمزلمیٹڈ،نیمائر ریسانئنس،ورلڈکال ٹیلی کام،بینک آف پنجاب،عائشہ اسٹیل مل،سوئی سدرن گیس کمپنی،پیس پاک لمیٹڈ،پرویزاحمد،انگرپولیمر،آئی جی آئی انویسٹ بینک،کے الیکٹرک لمیٹڈ،ازگارڈنائن،پروڈ موڈاوربائیکوپیٹرولیم سرفہرست رہے۔#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…