ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

زمین ڈاٹ کام کی دسویں سالگرہ کی تقریبات‘ملک بھر کے دفاتر میں جشن کا سماں مسلسل محنت ‘ لگن اور جدوجہد سے ناممکنات کو ممکن میں بدلا جا سکتا ہے:سی ای او ذیشان علی خان

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے کامیابی سے اپنے دس سال مکمل کر لئے ہیں۔ دسویں سالگرہ کی پر وقار تقریبات کا انعقاد ملک بھر میں قائم دفاتر میں کیاگیا۔ اس سلسلے کی مرکزی تقریب زمین ڈاٹ کام کے صدر دفتر لاہور میں منعقد کی گئی‘جس کو سالگرہ کے سلسلے میں خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور وہاں جشن کا سماں تھا۔تقریب میں ادارے کے عملے کے ہمراہ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان اور شریک سی ای او عمران علی خان نے کیک کاٹا۔ سالگرہ کے سلسلے میں پورے دفتر کی خوبصورت سجاوٹ کی گئی تھی ۔عمران علی خان نے ملازمین کو ’زمین فیملی‘ قرار دیتے ہوئے اُن کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں ادارے کے سب سے پرانے ملازمین میں بیش قیمت انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم نے آج سے دس سال قبل اس سفر کا آغاز کیا تھا اور جب ہم اس کی بنیاد رکھ رہے تھے تو صرف کاغذ پر ایک خیال تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہوتا اللہ کی جانب سے ہی ہے لیکن اسی شہر کے دو کمروں سے شروع ہونے والا یہ سفر آج پاکستان بھر میں دفاتر اور نمائندگی کی صورت میں پھیل چکا ہے ۔ ذیشان علی خان نے بتایا کہ چونکہ اس نام ’زمین ڈاٹ کام ‘ میں ہمسائیہ ملک کے افراد بھی دلچسپی رکھتے تھے تو ایک بولی میں اس ڈومین کوجیتا گیا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل محنت‘ لگن اور ہمت سے ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے اور ہماری منظم اورمحنتی ٹیموں نے ناممکنا ت کو عبور کر کے اِس کو ثابت بھی کیا ہے ۔ ہم نے سخت محنت سے کامیابی کے اس مقام کو حاصل کیا ہے‘جس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔
زمین ڈاٹ کام کی بنیاد ذیشان علی خان اور عمران علی خان نے2006ء میں رکھی تھی ۔آج یہ پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی کی ویب سائٹ ہے جس کو ماہانہ 35لاکھ سے زائد وزٹس کئے جاتے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کے ساتھ 11ہزار سے زائد رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔تیزی سے ترقی کی منازل کو طے کرتے ہوئے آج اس ادارے کی750محنتی افراد پر مشتمل ٹیم ‘پاکستان کے 11بڑے شہروں میں مکمل دفاتر اور 30سے زائد شہروں میں نمائندگی موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…