کراچی(این این آئی)حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کے دوران مرکزی بینک سے لیے گئے قرضوں کا حجم 11 کھرب روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ،7 رواں مالی سال اوسطا ہر ہفتے 55 ارب روپے قرض لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے تیسرے ہفتے کے دوران حکومت نے مرکزی بینک سے مزید 229 ارب 13 کروڑ روپے قرض لیا، رواں مالی سال کے بیس ہفتوں کے دوران حکومت مرکزی بینک سے 10 کھرب 90 ارب 6 کروڑ روپے قرض لے چکی ہے ،
آئی ایم ایف پروگرام کے دورن حکومت صرف پرانے قرض واپس کرتی رہی تھی۔پہلے دو سال کے دوران مرکزی بینک کو 910 ارب روپے واپس کیے۔ نئے قرضوں کے باعث حکومت کے مرکزی بینک سے لیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 25 کھرب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔