اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کوسی پیک اور گوادرپورٹ کے استعمال کیلئےجہاں تجارتی کامیاں حاصل ہورہی ہیں وہیں پرسفارتی کامیابیاں بھی مل رہی ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق روس نے بھی پاکستان سے گوادرپورٹ استعمال کرنےکےلئے درخواست دیدی ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق کئی یورپی ممالک بھی سی پیک پرمختلف منصوبوں پرکام کررہے ہیں جبکہ اب روس نے بھی اپنے سکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد پاکستان کودرخواست دیدی ہے کہ اس کوبھی گوادرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ۔ذرائع کاکہناہے کہ روس گوادرپورٹ کوعالمی تجارت کیلئے استعمال کرناچاہتاہے۔روس پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کابھی خواہاں ہےقبل ازیں ترکی ،ایران اورجرمنی سمیت کئی ممالک بھی گوادرپورٹ پرمنصوبے شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔