بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

گوادر،بالاخر وہ خبر آہی گئی جس کا انتظارتھا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گودارپورٹ کے ساتھ ٹیکس فری زون کےلئے 23سوایکڑاراضی مختص کردی گئ ہے اوراس زمین پربھی ایساہی ٹیکس فری زون قائم کیاجائے گاجیساکہ دبئ میں ہے جبکہ یہاں پرہی مینوفیکچرنگ سے لے کرپیکنگ تک کے تمام مرحلے انٹرنیشنل آئی ایس اوکے مطابق طے پائیں گے جس کی وجہ سے کسی بھی سرمایہ داریاکارخانے دارامپورٹس اورایکسپورٹس پرکسی قسم کاٹیکس نہیں اداکرناپڑے گاجس سے یہاں مکمل مقابلے کی فضاقائم ہوگی ،نہ کوئی سکیورٹی کامسئلہ ہوگااورنہ ہی

کسی قسم کی ٹیکس اداکرنے کی پریشانی ہوگی جبکہ ٹیکس فری زون اوربندرگاہ پربجلی وپانی اورگیس کی سہولتیں بھی میسئرہونگی جبکہ سامان کی لوڈنگ اوران لوڈنگ کےلئے دنیاکی جدید ترین کرین سسٹم بھی ہوگا۔ایک قومی روزنامے سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزرات پورٹ اینڈشپنگ کے اعلی افسرخالد پرویزنے بتایاکہ گوادرکی بندرگاہ دنیاکی بہت گہری اورگرم پانیوں کی بندرگاہ ہوگی ۔

اس بندر گاہ سے براعظم افریقہ، جنوبی امریکہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کو مال بڑی مقدار میں مکمل حفاظت کے ساتھ لے جانے کی سہولت ہوگی جوکہ دنیامیں کہیں بھی نہیں ہے اوراس وقت ہی سی پی کے ثمرات پاکستان کوملناشرو ع ہوجائیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ میں کئی گنا اضافہ ہوگا ۔تجارت اوربینکاری بڑھے گی، ٹریڈ مینوفیکچرنگ انڈسٹریل سیکٹر فروغ پائیں گے سی پیک کے مشرقی روٹ مغربی روٹ ان کے ساتھ ساتھ اردگرد سڑکوں کے جال بچھائے جائیں گے جوکہ دنیامیں اپنی مثال آپ ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…