جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ریلوے کیلئے بہت بڑی خبر،چین اب کیاکرنے والا ہے،چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ ، زبردست انکشافات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی )چین نے حالیہ سالوں میں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں 5ہزار کلومیٹر کے ریلوے ٹریک تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ معروف چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چین ہائی سپیڈ ریلوے میں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد دنیا بھر میں ریلوے کے شعبہ میں اپنے تجربات پر عمل درآمد میں مصروف عمل ہے ۔ پاکستان ،ترکی ، سعودی عرب، تھائی لینڈ،

روس انڈونیشیا اور ہنگری سمیت دیگر ممالک میں چین نے حالیہ سالوں میں پانچ ہزار کلو میٹر کے ریلوے ٹریک تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت چین گوادر سے کوئٹہ اور جیکب آباد سے بیسما تک میں ریلوے ٹریکس بچھانے کا کام مکمل کرے گا ۔ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان سے 560 کلومیٹر طویل مرکزی

لائن۔ ٹو بوستان سے کوٹلا جام تک مکمل کی جائے گی جبکہ حویلیاں سے خنجراب تک 628کلومیٹر کا ریلوے ٹریک بھی مکمل کیا جائے گا۔ سی پیک کے تحت چین پاکستان میں ریلوے ٹریک کی تعمیر اور بہتری کے لئے 5ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ چینی ریلوے ٹیکنالوجی میں روزبروز جدت کو فروغ دیا جارہا ہے اور اس کی قابل ذکر کاکردگی دنیا بھر میں سراہی جا رہی ہے ۔ چین ریلوے ٹیکنالوجی میں جدت کے باعث دنیا بھر میں نیا مقام بنا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…