اسلام آباد (اے پی پی پاکستانی کرنسی کے دس، پچاس، سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن اور بڑے سائز والے نوٹ یکم دسمبر 2016 سے منسوخ ہو جائیں گے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق پرانے ڈیزائن کے نوٹ 30 نومبر 2016ء تک قریبی بنک برانچ یا اسٹیٹ بنک، ای ایس سی آفس سے تبدیل کئے جا سکتے ہیں۔
یکم دسمبر 2016ء سے 31 دسمبر 2021ء تک یہ نوٹ صرف اسٹیٹ بنک، بی ایس سی آفس سے ہی تبدیل کئے جا سکیں گے۔ واضح رہے کہ سٹیٹ بنک نے ان پرانے نوٹوں کی جگہ دس، پچاس، سو اور ایک ہزار روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ جاری کئے تھے۔ اس کے علاوہ 20، 500 اور 5 ہزار روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ بھی جاری رہیں گے۔واضح رہےکہ کرنسی نوٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان جاری کرتاہے جبکہ سکے وفاقی حکومت جاری کرتی ہے ۔