پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت شروع کئے جانے والے توانائی کے منصوبوں سے 17045 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبوں سے پیدا ہونے والی 1100میگاواٹ بجلی 2016ء کے اختتام تک نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائیگی ٗ1650 میگاواٹ بجلی 2017ء تک اور 3270 میگاواٹ بجلی کے منصوبے 2018ء تک فعال ہوجائیں گے۔ ذرائے نے بتایا کہ 2250 میگاواٹ بجلی کے اضافی منصوبے 2018ء کے بعد مکمل ہوں گے، حکومت نے ان منصوبوں پر کام کا آغاز پہلے سے کر رکھا ہے اور بیشتر منصوبے 2018ء تک مکمل ہوجائیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ اس وقت کوئلہ سے توانائی کے 1320 میگاواٹ بجلی کے منصوبے

پر ساہیوال میں اور 1320 میاگواٹ کے پورٹ قاسم میں منصوبوں پر کام جاری ہے جو 2017ء تک مکمل ہوجائیں گے ٗ باقی ماندہ 660 میگاواٹ 2018ء تک مکمل ہوگا اسی طرح 600 میگاواٹ اینگرو تھرکول منصوبہ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جو 2017ء تک 300 میگاواٹ پیداوار دینا شروع کردے گا اور 300 میگاواٹ بجلی 2018 میں قومی گرڈ میں شامل کردے گا۔ 1320 میگاواٹ قادر آباد کوئلہ کے منصوبے پر کام جاری ہے

جو 660 میگاواٹ کی پیداوار 2017ء میں اور 660 میگاواٹ کی پیداوار 2018ء میں دینا شروع کردیگا ٗ 300 میگاواٹ کے سالٹ رینج مائن مائوتھ توانائی کے منصوبے 2018کے اخر تک قومی گرڈ میں پیداوار دینا شروع کردیگا ٗحبکو 660 میگاواٹ نیشنل گرڈ میں 2018ء تک شامل ہوجائے گی ٗتھر بلاک 1- پر کام کا آغاز ہوچکا ہے جو 2018ء تک 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دینا شروع کردے گا ٗ 660 میگاواٹ کی اضافی پیداوار 2018ء کے بعد ملنا شروع ہوجائے گی۔قائداعظم سولر پارک بہاولپور سے ایک ہزار میگاواٹ اور 250 میگاواٹ ونڈ پاور پلانٹ سندھ میں جاری ہیں جو رواں برس پیداوار دینا شروع کردیں گے۔ اسی طرح 720 میگاواٹ کروٹی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 870 میگاواٹ سکھی کنارو پاور خیبرپختونخوا کے منصوبے زیرغور ہیں جن پر 2018 کے بعد کام شروع ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…