ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں نئے نوٹوں کاچکر ،متعدد افراد ہلاک

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں نوٹوں پر پابندی سے مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق رقم کی قلت کے سبب یا پھر نئے نوٹوں کے حصول کے چکر میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گھاٹ شلا کے ہیرا گنج کے رہائشی شنکر نماتا کی بیٹی نندنی کا پرانے نوٹوں کی وجہ سے وقت پر علاج نہ ہو سکا

جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔نندنی ملیریا میں مبتلا تھیں اور گھر میں صرف 500 کے کچھ پرانے نوٹ ہی بچے تھے ٗان کے لواحقین نوٹ بدلوانے کیلئے چکر لگاتے رہے تاہم تب تک کافی دیر ہو چکی تھی۔ نندنی کے پھوپھا اتپل وشواس نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے نندنی کو فوری طور پر جمشید پور کے بڑے ہسپتال میں لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ نندنی کے والد شنکر نماتا معذور ہیں وہ کہیں آ جا نہیں سکتے۔

لہذا وہ اور ان کے ایک اور رشتے دار دو الگ الگ اے ٹی ایم کی لائن میں لگے تھے۔ وہاں کافی بھیڑ تھی ٗایسے میں پیسے نکالنے میں بہت دیر ہو گئی۔ وہ اے ٹی ایم سے دو ہزار روپے لے کر نرسنگ ہوم تک پہنچتے کہ نندنی کی موت ہوچکی تھیں۔ہسپتال کے آپریٹر رنجیت ٹھاکر کے مطابق نندنی کو فوری طور پر خون لگانے کی ضرورت تھی ٗ اس کیلئے ان کے رشتے دار پیسے نکالنے گئے تھے۔ اس درمیان مریض کی حالت کافی بگڑ گئی اور انھیں بچایا نہیں جا سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…