ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

معروف ہاوسنگ سوسائٹی ٹیکس چور نکلی ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ہاوسنگ سوسائٹی ٹیکس چور نکلی ، تہلکہ خیز انکشاف .ایف بی آر کے ماتحت ادارے دائریکٹوریٹ جنزل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ یونیو نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی پاکستان ایکس پٹیریٹس کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کا سُراغ لگا لیا۔ ڈی جی انٹیلی ج نسنے مقدمہ کیلئے کیس چیف کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کو بھجوا دیا تاکہ چوری شدہ ٹیکس واجبات اور جرمانے کی رقم کی وصولی کیلئے کارروائی ہو سکے۔ ایک قومی اخبارکو دستیاب دستاویز کے مطابق انٹیلی ج نسڈائزیکٹوریٹ کو جامع معلومات موصول ہوئیں تھی جسکی بنیاد پر باقاعدہ تحقیقات کی گئیں تو اٹھارہ کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کے ٹھوس شواہد ملے۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سوسائٹی نہ صرف رہائشیوں کو بجلی کی ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن کر رہی تھی بلکہ کمرشل صارفین کو بھی بجلی دی جا رہی تھی۔ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 3 کے تحت بجلی پر معمول کے مطابق سیلز ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکس عائد ہے جبکہ پاکستان ایکس پٹیریٹس کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی خود سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 14 کے تحت سیلز ٹیکس رجسٹرڈ نہیں ہے۔ دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ ستمبر سے جون تک کے عرصہ کیلئے سوسائٹی کے ذمہ مجموعی طور پر اٹھارہ کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار538 روپے کے سیلز ٹیکس واجبات تھے جو جمع نہیں کرائے گئے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ پاکستان ایکس پٹیریٹس کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…