گوادر (ویب ڈیسک) گوادر میں سی پیک کے سلسلے میں قائم گوادر فری انڈسٹریل زون میں زمینیں سرمایہ کاروں کو دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
مزید تفصیلات میں گوادر پورٹ حکام کے مطابق فری زون کے ابتدائی علاقے میں 60 ایکڑ زمین کے لیے پیش کشوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے، جس میں صنعتکاروں اور تاجروں کی طرف سے فری زون کی زمین میں گہری دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق یہ زمین یا عمارت میں قائم دفاتر سالانہ کرایے
پر صنعت کاروں کے حوالے کیے جا ئیں گے، جبکہ بقیہ 21000 ایکڑ فری زون زمین کو اگلے مرحلے میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔21 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم فری زون میں ٹیکسز اور ڈیوٹیاں معاف ہیں۔