کراچی(آن لائن) گذشتہ ہفتہ کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونا 700 روپے سستاہوکر 50 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدرہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کم ہوکر 1227 ڈالر فی اونس پر آگیا، اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں فی تولہ سونا 700 روپے سستاہوکر 50 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 43 ہزار 542 روپے ہوگئی ہے۔ہارون چاند کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز میں مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ 1400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے، جبکہ دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے برانچ لیس بینکنگ پر سہ ماہی رپورٹ جاری کردی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برانچ لیس بینکنگ پر سہ ماہی رپورٹ جاری کردی، اپریل سے جون کے دوران 543 ارب کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 3مہینوں میں برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے 11 کروڑ سے زائد ٹرانزیکشنز کی گئیں۔برانچ لیس بینکنگ کے اکاونٹس کی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ ڈپازٹس 13 ارب 73 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے۔مرکزی بینک کے مطابق برانچ لیس بینکنگ کے2 لاکھ سے زائد فعال ایجنٹس کے ذریعے یومیہ 14 لاکھ ٹرانزیکشن کی گئیں