اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے اور دس گرام سونا 257 روپے سستا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے اور دس گرام سونا 257 روپے سستا ہوگیا ہے۔آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کمی سے 1288 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ہے۔ملک بھر میں مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 51 ہزار 700 روپے پر آگیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 44 ہزار 314 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ شادیوں کے سیزن کی وجہ سے ان دنوں سونے کی خرید بڑھ گئی ہے ۔ محرم الحرام کے احترام میں شادیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اور اس مہینے کے ختم ہوتے ہی شادیوں کی شرح بڑھ جاتی ہے ۔
سونے کی قیمتوں کی لمبی چھلانگ ۔۔۔ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
8
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں