پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سے کس شخص نے سی پیک منصوبے بارے غلط خبر پھیلائی کہ چین کو حرکت میں آنا پڑ گیا ، دوست ملک نےکیا جوابی اقدام کیا ؟

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری سمیت متعدد اہم منصوبوں کے لئے چین کی جانب سے اربوں ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ان منصوبوں پر کام بھی غیر معمولی رفتار سے جاری ہے۔ یہ تمام منصوبے اور خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے بے پناہ اہمیت کے حامل ہیں لیکن ان اہم منصوبوں اور چینی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ تشویشناک اور حیران کن باتیں بھی وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں۔ چینی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ خبریں حال ہی میں سامنے آئیں تو بالآخر چینی سفارتخانے کے اہلکار محمد لی ہیان یاؤ خود حرکت میں آ گئے اور معاملے کی چھان بین کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نہ صرف ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے بلکہ انہیں شائع کرنے صحافی کو بھی عوام کو گمراہ کرنے والا شخص قرار دیا ہے۔ حال ہی میں اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے صحافی ظفر بھٹہ کی جانب سے یہ خبر دی گئی کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ کے پاکستانی حصے کی پائپ لائن تعمیر کرنے کے لئے چین اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر تیار ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ چائنہ پٹرولیم پائپ لائن بیورو نامی کمپنی پائپ لائن کی گوادر سے ایران کی سرحد تک تعمیر کے لئے دلچسپی کا اظہار بھی کر چکی ہے۔ چینی سفارتخانے کے اہلکار محمد لی ہیان یاؤ کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ کمپنی سے چھان بین کی ہے اور انہیں پتہ چلا ہے کہ یہ بے بنیاد خبر ہے۔ انہوں نے ناصرف خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے بلکہ یہ درخواست بھی کی کہ اس نوعیت کے اہم معاملات پر رپورٹنگ سے پہلے حقائق کو ضرور جان لیا جائے۔ اسی اخبار نے یہ خبر بھی شائع کی کہ چین نے گوادر کی بندرگاہ پر ایل این جی ٹرمینل بی او پی بنیادوں پر تعمیر کرنے کی پیشکش واپس لے لی ہے اور ای پی سی کنٹریکٹر کے طور پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ محمد لی ہئیان یاؤ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں بھی متعلقہ چینی کمپنی سے رابطہ کیا اور پتہ چلا کہ یہ خبر بھی بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”یہ وہی رپورٹر ہے جس نے ہمیں چین کی ایران پاکستان پائپ لائن پراجیکٹ میں شمولیت کے معاملے پر گمراہ کیا۔“ اسی طرح انہوں نے اخبار دی نیشن میں شائع ہونے والی ایک تازہ ترین خبر کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔ اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ چینی کنسورشیم پاکستان میں ایک نئی ائیرلائن لانچ کرے گا۔ محمد لی ہیان یاؤ کا کہنا ہے کہ یہ خبر بھی درست نہیں ہے کیونکہ چینی کمپنی نے محض ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان پرواز کے امکانات کا جائزہ لیا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں :-

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…