بیجنگ (نیوزڈیسک) ایران پاکستان گیس پائپ لائن کاانتہائی اہم اورسٹریجک منصوبہ مالی وسیاسی رکاوٹوں کی وجہ سے تاحال کھٹائی میں پڑاتھالیکن عظیم دوست چین نے اب اس منصوبے سے متعلق بھی بڑی خوشبری سناد ی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین نے اس منصوبے پرگواردسے لرایرانی سرحد تک پائپ لائن کی تعمیرکے لئے اربوں روپے دینے پررضامندی ظاہرکردی ہے ۔چائنہ پٹرولیم پائپ لائن بیورو،جوکہ پہلے ہی گواردنواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اورپائپ لائن کے 104ارب ڈالرمالیت کے پراجیکٹ پرکام کررہی ہے ۔اب یہ چینی کمپنی گوادر سے ایرانی سرحد تک پائپ لائن بچھانے کےلئے تیارہے ۔چین ایل این جی پراجیکٹ لائن پراجیکٹ کے لئے اخراجات کا85فیصد مالی اخراجات برداشت کررہاہے ۔واضح رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دفاعی نوعیت کاہے جوکہ دونوں ممالک کے درمیان ہنگامی بنیادوں پرگیس فراہم کرسکتاہے ۔