بیجنگ(آئی این پی )چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کے قیام کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں شی نے جو کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں کہا کہ شنہواکارکردگی میں نمایاں کردار کی حامل ہے ۔ گزشتہ 85برسوں میں شنہوا نے پارٹی کے منشور پر عمل کرتے اور اصولوں پر قائم رہتے ہوئے سی پی سی کی رہنمائی میں درست سمت کی جانب پیش رفت کی ۔ صدر نے کہا کہ شنہوا نے پاکستان میں خبروں کے تبادلے کا سلسلہ 1960ء کے اوائل میں شروع کیا تھا جس نے چین اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آج کل شنہوا زیادہ فعال انداز میں پاکستان میں کام کررہی ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے باخیر ہورہے ہیں اور دوطرفہ تعلقات اور تعاون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شنہوا نے وہی سانس لیا ہے جو عوام لیتی ہے اور اسی رفتار سے وقت کے ساتھ پیش رفت کی ہے ۔ اس نے پارٹی کے بیانوں کو پھیلانے کے لئے کام کیا ہے اور عوام کی ترجمانی کی ہے ۔ اس طرح اس نے ملک کے انقلاب کی عظیم کامیابی کی جانب چینی عوام کی قیادت کرنے اور متحد کرنے میں پارٹی کی طرف سے شروع کئے جانے والے کاموں میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایجنسی نے ترقی اور اصلاحات میں بھی نمایاں ا نجام دی ہیں ۔ صدر شی نے شنہوا پر زوردیا کہ وہ اپنے ابتدائی مشن پر سختی سے قائم رہے اور آگے کی جانب بڑھے اور موجودہ حالات میں پارٹی کی بلاتامل پیروی کریں ۔ اپنے ذہن میں درست سیاسی سمت رکھے اور عوامی رائے عامہ کی موثر رہنمائی کرے ۔ انہوں نے شنہوا پر زوردیا کہ وہ اپنے انقلابی دور کے ورثے کوآگے بڑھائے اور مربوط ترقی کے علاوہ اصلاحات اور جدت کے حصول کے ساتھ اپنی عمدہ روایت کو آگے بڑھائے ۔ اسے چاہیے کہ وہ عوام کے علاوہ ریاست اور پارٹی کی مجموعی کارکردگی کی بہتر خدمت کرنے کی کوشش کرے ، پارٹی اورعوام کی عظیم توقعات پر پورا اترنے کے لئے خود کو اول درجے کی عالمی خبررساں ایجنسی کے لئے کوششیں تیز کر ے اور بیرونی تبادلوں میں توسیع لائے ۔ شی کا تہتنیتی پیغام گذشتہ روز منعقد کی جانے والی شنہوا کی سالگرہ کی ایک تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا ۔ اس تقریب میں شنہوا کے صدر کائی منگ ژاؤ کے علاوہ شنہوا کے عملے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اپنی تقریب میں کائی نے کہا کہ شنہوا پارٹی کی میڈیا کارکردگی ر یڑھ کی ہڈی بن چکی ہے ۔انہوں نے پارٹی کا وفادار ہونے کے حوالے سے شنہوا کی روح عوام کی طرف توجہ دینے ، حقائق سے سچا ئی کے حصول اور اولین اور جدت پسند ہونے کی بناء پر ایجنسی کی تعریف کی ۔ 1949میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد شنہوا سرکاری خبررساں ایجنسی بن گئی ۔ 85سال کی ترقی کے بعد شنہوا اب 32ملکی شاخیں اور دنیا بھر میں 180سمندر پار بیورو چلا رہی ہے اور اس طرح200سے زیادہ ممالک اور خطوں میں اسے رسائی ہے ۔
پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا ، بڑی وجہ سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
حکومت نے پرسنل بیگیج گاڑی امپورٹ اسکیم ختم کر دی















































