جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کاہمسایہ ملک کے ساتھ اہم معاہدہ ،چین کی آفرنے ہلچل مچادی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا انتہائی اہم اور سٹریٹجک منصوبہ مالی و سیاسی رکاوٹوں کی وجہ سے تاحال کھٹائی میں پڑا تھا۔ لیکن اب چین نے اس منصوبے پر سرمایہ کاری کرنے کی حامی بھر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے گوادر سے لے کر ایرانی سرحد تک پائپ لائن کی تعمیر کے لئے اربوں ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

چائنا پٹرولیم پائپ لائن بیورو، جو کہ پہلے ہی گوادر نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن کے 1.4 ارب ڈالر مالیت کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ گوادر سے ایرانی سرحد تک پائپ لائن بچھانے کے لئے بھی تیار ہے۔ چین ایل این جی پائپ لائن پراجیکٹ کے لئے کل اخراجات کا 85 فیصد فراہم کررہا ہے اور اسی ماڈل کی طرز پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا باقی ماندہ حصہ بھی تعمیر کرنے پر رضامند ہے۔چین کی جانب سے گوادر سے لے کر ایرانی سرحد تک 80 کلومیٹر پر محیط پائپ لائن کی تعمیر پر کام شروع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن سٹریٹجک نوعیت کا پراجیکٹ ہوگا کیونکہ ہنگامی حالات کی صورت میں ایل این جی کی سپلائی بند ہوجانے پر بھی پاکستان کو اس پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی جاری رہے گی۔

حکومت پاکستان گوادر کی بندرگاہ پر دو عدد فلوٹنگ ٹرمینل تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ جہاں 1200ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کو ہینڈل کرنے کی سہولت دستیاب ہو گی۔ اس منصوبے پر بھی چینی کمپنی کام کرے گی اور اس کے لئے فنڈنگ بھی چین کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…