کراچی(این این آئی)پاکستانی معیشت پر عالمی اداروں کا اعتماد بڑھنے لگا۔ اسٹینڈرڈز اینڈ پوورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی کردی ۔ معیشت بہتر ہورہی ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ایس اینڈ پی نے پاکستان کی سورن کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس سے بہتر کر کے بی کردی ہے۔ادارے نے پاکستان کی معاشی نمو 2019 تک 5 فیصد رہنے جبکہ فی کس آمدنی 1500 سے بڑھنے کا عندیہ دیا ہے۔ ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستانی معیشت میں آنے والی بہتری سے بجٹ اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کی فنانسنگ کے لئے گنجائش پیدا ہوئی ہے ۔