کراچی (اے پی پی)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب 32 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہو گئے۔مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 اکتوبر 2016ء کو اختتام پذیر ہونیوالے ہفتے کے دوران 24 ارب 32 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 19 ارب 32 کروڑ 8 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 57 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 21 اکتوبر 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے مجموعی ذخائر 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی سے 24 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے۔مذکورہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں