اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے دھرنے کوڈی فیوز کرنے کاطریقہ یاکچھ اور۔عوام کوبڑی خوشخبری سنادی گئی ۔
نیپرا نےتوانائی بحران کوخودساختہ قراردے دیا۔چئیرمین نیپرانےکہاکہ پاور پلانٹس کو جان بوجھ کراستعداد کےمطابق نہیں چلایا جا رہا۔ نیپرا نےبجلی دوروپےستتر پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔فیصلے کااطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ستمبر کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت کے دوران چئیرمین نیپرا نے حقائق سے پردہ اٹھادیا۔انھوں نے کہاکہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کے وسائل موجود ہیں لیکن دانستہ پیداوارنہیں لی جارہی۔ حکومت عوام کوخواہ مخواہ پریشان کررہی ہے۔چئیرمین نیپرا نے کہا کہ پاور پلانٹس کی استعداد کے مقابلے میں صرف 51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ پلانٹس کواستعداد کے مطابق چلایا جائے تولوڈ شیڈنگ ختم ہوسکتی ہے۔این پی سی سی حکام نے بتایا کہ ہمارے پاس بجلی پوری ہو تب بھی حکومتی شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کرنے کے پابند ہیں۔ سماعت کے دوران بجلی دو روپے ستتر پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
عمران خان کے دھرنے کوڈی فیوزکرنے کاطریقہ یاکچھ اور۔حکومت نے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی گئی
27
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں