پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )2018 کے عام انتخابات تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 60 ہزار کی سطح عبور کرجائے گا۔ پاکستانی مارکیٹ پر بلوم برگ رپورٹ میں مالیاتی ماہرین کی رائے کو شامل کیا گیا۔ رپورٹ میں بیشتر سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بڑھتے رہنے کی توقع کی ہے۔مالیاتی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے بعد حکومت پاکستان بھی معیشت کی ترقی کے لئے اقدامات کرے گی جو مارکیٹ کے مثبت رجحان کو اور بہتر کرے گا جبکہ چین سے آنے والی سرمایہ کاری اسے مزید تقویت فراہم کرے گی۔رپورٹ میں لندن اور میلان سے ماہرین کی رائے شامل کی گئی ہے جن کا ماننا ہے کہ نواز شریف حکومت نے ادائیگیوں کا خسارہ کے مسئلے کو حل کیا ہے اور زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے مارکیٹ مزید بہتر ہوگی۔میلان سے تعلق رکھنے والی ایک فنڈمنیجر نے کہا ہے کہ ریگولیٹر کی جانب سے اجازت ملنے پر وہ اپنے فنڈ کا 10 فیصد حصہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے مختص کردیں گی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس رواں سال 27 فیصد بڑھ چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 2017 میں ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی شمولیت کے بعد مزید تیزی آئے گیبلوم برگ رپورٹ میں ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات تک بنچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس ساٹھ ہزار پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے۔۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…