ریاض( آن لائن ) پاکستانی کمپنیوں کو سعودی عرب کی مارکیٹوں میں تجارت بڑھانے کے بہتر مواقع مل سکتے ہیں اس کیلئے پروڈکٹس کا معیاری ہوناشرط اولین ہے۔یہ بات سعودی عرب میں نائب سفیر محمد حسن وزیر نے ریاض میں ’’سعودی بلڈ 16‘‘ نمائش میں شرکت کے موقع پر کہی۔نمائش کا افتتاح ریاض ریجن کے میئر انجینئر ابراہیم محمد سلطان نے کیا۔ نمائش میں اسٹیل، ٹیکسٹائل، الیکٹریکل مصنوعات سمیت پاکستان کی 5 مختلف کمپنیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔نائب سفیر ،کمرشل اتاشی اور ساجد اکرام نے پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا۔