جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ہمسایہ اسلامی ملک خیبرپختونخواپرمہربان،آسان ویزے دینے کافیصلہ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل اورپشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی کے مابین سرحد چیمبر کی سفارش پر صوبہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو ایران کے ملٹی پل ویزے جاری کرنے ٗ تجارتی وفود کے تبادلے ٗ پاکستان اورایران کے درمیان رسمی و غیر رسمی باہمی تجارت کے فروغ اور تجارتی حجم بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا ہے پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے جمعرات کے روز چیمبر ہائوس کا دورہ کیا اور سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال ٗ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عمران ساول ٗ نعمان الحق ٗ نزہت رئوف ٗ سہیل رئوف ٗ راشد اقبال اور محمد اقبال سمیت صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔ سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا اور کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اور ان ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ سے دونوں ملکوں کی معیشت کو استحکام مل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اس ناطے سے خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی ایران کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کی خواہش مند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک لے جانے کی گنجائش موجود ہے ۔انہوں نے پاکستان اور ایران کے مابین سمگلنگ کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کیلئے تجارتی وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔انہوں نے ایرانی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت بھی دی اور خیبر پختونخوا سے تجارتی وفد ایران لے جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔ ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کی جانب سے پیش کردہ سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا اورانہیں یقین دلایا کہ سرحد چیمبر کی سفارش پر صوبے کی بزنس کمیونٹی کو ملٹی پل ویزے جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے اقتصادی پابندیاں اٹھنے کے بعد پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ایران اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی اٹھا رہا ہے ۔ انہوں نے روایتی اور غیر روایتی شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا اور کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء تک پشاور سے تہران کے لئے فلائٹ شروع ہوجائے گی جبکہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کیلئے مزید موثر اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایران چائنا پاک اکنامک کاریڈور میں شمولیت کا خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں بات چیت بھی جاری ہے ۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر کی جانب سے ایرانی سرمایہ کاروں کوخیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا خیر مقدم بھی کیا اور سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔
٭٭٭٭٭

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…