لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نےنومبر میں پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں کرلیں۔ ڈیزل چھ روپے انہتر پیسے اور پٹرول پچاسی پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کے لیے سمری وزیراعظم کوبھجوائی جائے گی۔اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد خام تیل کی قیمت پچاس ڈالرفی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ جس کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے۔ جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں پچاسی پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 69پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چارروپے 47پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 97پیسے فی لٹراضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری جلد وزیراعظم کوارسال کی جائے گی،اوگراکی سمری کی قیمتوں پروزارت خزانہ اوروزیراعظم حتمی فیصلہ کریں گے۔ نئی قیمتیں منظور ہونے پریکم نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔